لندن کے رائل البرٹ ہال میں اتوار کو پچھترویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا ایوارڈز) کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں فن کاروں نے ریڈ کارپٹ کی رونقیں بڑھائیں۔ رنگا رنگ تقریب میں نیٹ فلکس کی ویسٹرن فلم 'دی پاور آف دی ڈوگ' نے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ سائنس فکشن فلم 'ڈیون' رنگا رنگ شام میں سب سے زیادہ یعنی پانچ ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ تقریب کی چند جھلکیاں اس پکچر گیلری میں۔
بافٹا ایوارڈز: ریڈ کارپٹ پر فن کاروں کے جلوے

9
ایڈاپٹڈ اسکرین پلے کا ایوارڈ فلم 'سی او ڈی اے' کے نام رہا۔

10
ریڈ کارپٹ پر موجود اداکارہ ایما واٹسن۔

11
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا ریڈ کارپٹ کی رونق بڑھا رہی ہیں۔

12
فاتحین کے اعلان سے قبل ریڈ کارپٹ سجایا گیا۔ برطانوی اداکار بینیڈکٹ کمبر بیچ اور ان کی اہلیہ صوفی ہنٹر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔