رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر صدربائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم کی پہلی باضابطہ ملاقات


 بائیڈن اور لز ٹرس کی نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دوطرفہ میٹنگ ، فوٹو رائٹرز،21 ستمبر 2022
بائیڈن اور لز ٹرس کی نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دوطرفہ میٹنگ ، فوٹو رائٹرز،21 ستمبر 2022

صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ پہلی بار بدھ کے روز ملاقات کی۔صدر بائیدن نے برطانیہ کو دنیا میں اپنا قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے ، اور یوکرین کے تنازعے سے نمٹنے سے لے کر شمالی آئر لینڈ میں امن برقرار رکھنے تک کے مسائل پر مل کر کام کرنے کے وزم کا اعادہ کیا۔

بائیڈن اور وزیر اعظم لز ٹرس نے لندن کی بجائے جہاں بائیڈن ابھی چند روز قبل ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے موجود تھے، نیو یارک میں ملاقات کا انتخاب کیا ۔ دونوں نے اپنے مختصر عوامی تبصروں کا آغاز ملکہ کے ذکر کے ساتھ کیا ، جنہوں نے 70سال تک حکومت کی۔

پیر کے روز بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کا ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت پر شکریہ ادا کرنے کے بعد ٹرس نے کہا کہ ملکہ وہ چٹان تھیں جس پر جدید برطانیہ تعمیر ہوا۔

بائیڈن نے امریکہ اور برطانوی اعلیٰ عہدے داروں کے درمیان ملاقات سے قبل کہا ، " عالمی اثرات سے متعلق ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے جس کے بارے میں میں یہ سوچ سکوں کہ ان پر امریکہ اور برطانیہ کت درمیان تعاون نہیں ہو سکتا۔ اور مجھے توقع ہے کہ ہما رے یہ تعلقات جاری رہیں گے۔

صدر نے کہا ،" ہمارے پاس آج بات چیت کا مکمل ایجنڈا ہے جس میں یوکرین کو روس کے خلاف اپنے دفاع کے لیے مدد سے لے کر ،پوٹن کے چیلنج ، اس کے ساتھ ساتھ چین کے ساتھ معاملات، ، اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے تک کے موضوعات شامل ہیں۔

ٹرس نے بھی کہا کہ ان کا ملک یوکرین پر روس کے حملے سے لاحق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے گا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہمیں بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ آمریتیں پوری دنیا میں اپنی جارحیت کو مضبوط کرنے اور اسے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔" "اور یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے دفاعی اخراجات کے لحاظ سے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم دفاعی اخراجات پر جی ڈی پی کا 3 فیصد تک مختص کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ مزید قریبی طور پر کام کرنا چاہتے ہیں، نہ صرف توانائی کے تحفظ اور اقتصادی سلامتی پر، بلکہ دنیا بھر کی ساتھی جمہوریتوں تک پہنچنے کے لیے بھی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جمہوریتیں غالب رہیں اور ہم آزادی اور اپنے شہریوں کے مستقبل کی حفاظت کریں۔

برطانوی تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس میں یو ایس اینڈ امریکہ پروگرام کی ڈائریکٹر لیزلی ونجاموری نے کہا کہ وزیر اعظم ٹرس جمہوریت بمقابلہ خود مختاری کے ایجنڈے کو دوگنا کر رہی ہیں لیکن اس بارے میں تھوڑی تفصیل کے ساتھ کہ کس طرح برطانیہ کے دفاعی بجٹ کو بڑھانے سے جمہوریتوں کو غالب کرنے میں مدد ملے گی ۔

ونجاموری نے کہا کہ "امریکہ پر یہ ظاہر کرنے کے لیے دباؤ ہے کہ جمہوریت کار گر ہوسکتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیرِ اعظم اس اعتبار سے تھوڑا پیچھے ہیں۔ امریکہ کوممکنہ طور پر ایک ایسا برطانیہ زیادہ قابل قدر دکھائی دے گا جو بین الاقوامی ترقی کے چیمپئن کے طور پر اپنے کردار کی طرف لوٹے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غذائی تحفظ اور ترقی کے طویل تر مسائل عالمی ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔

دونوں رہنما شمالی آئر لینڈ میں تنازعے کو ختم کرنے والے 1998 کے گڈفرائیڈے معاہدے کو برقرار رکھنےکے طریقوں پر بات کرنے پر متفق ہوئے۔

بائیڈن نے روس میں صدر ولادی میر پوٹن کے بدھ کے روز یوکرین کے تنازعے کے لیے مزید 300,000 فوجیوں کو متحرک کرنے کے اعلان پر روس میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کے بارے میں سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ-برطانیہ کے تعلقات اب بھی "خصوصی" ہیں، تو ٹرس نے صرف اثبات میں سر ہلایا۔

XS
SM
MD
LG