رسائی کے لنکس

امریکی صدارتی مباحثہ: بائیڈن اور ٹرمپ کی ایک دوسرے کی پالیسیوں پر تنقید

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کی میزبانی میں ہونے والے صدارتی مباحثے میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کی پالیسیوں پر تنقید کی۔ نوے منٹ کے مباحثے میں دونوں امیدواروں کو برابر وقت دیا گیا تھا۔

15:40 27.6.2024

امریکی انتخابات: ڈیموکریٹک پارٹی کی تاریخ

امریکہ میں دو اکثریتی سیاسی جماعتیں ہیں۔ ڈیموکریٹک اور ری پبلکن۔ آیئے ڈیموکریٹک پارٹی کی تاریخ پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔

امریکی انتخابات: ڈیموکریٹک پارٹی کی تاریخ
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:49 0:00

15:38 27.6.2024

امریکی انتخابات: ری پبلکن پارٹی کی تاریخ

امریکہ میں دو اکثریتی سیاسی جماعتیں ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی ہیں۔ آیئے ری پبلکن پارٹی کی تاریخ پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔

امریکی انتخابات: ریپبلکن پارٹی کی تاریخ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:24 0:00

15:35 27.6.2024

امریکی انتخابات: صدارتی امیدوار اور خارجہ پالیسی کے اہم مسائل

روس کی جارحیت، چین کی جانب سے درپیش اقتصادی چیلنجز، مشرقِ وسطیٰ میں جاری تشدد اور نازک عالمی تعلقات ا مریکی خارجہ پالیسی کے وہ اہم مسائل ہیں جن سے نئے امریکی صدر کو نمٹنا ہو گا۔

رواں برس پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر جو بائیڈن اور ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار ہیں۔ دونوں صدارتی امیدوار جمعرات کو اپنے پہلے صدارتی مباحثے میں حصہ لے رہے ہیں۔

صدارتی امیدوار ممکنہ طور پر اپنی گفتگو کے نکات میں یہ اجاگر کریں گے کہ وہ کس طرح کہ عالمی منظرنامے پر امریکہ کی بالادست حیثیت قائم کرنا چاہیں گے۔

آسٹن میں قائم یونیورسٹی آف ٹیکساس میں تاریخ کے پروفیسر جیریمی سوری کہتے ہیں کہ فرق زیادہ واضح نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن کا نقطہ نظر سرد جنگ کی بازگشت، آزاد خیال بین الاقوامیت اور زبردست حقیقت پسندی کا مجموعہ ہے۔ جب کہ ٹرمپ کی سوچ دوسری جنگ عظیم سے پہلے کے امریکہ کی بازگشت، تنہائی پسندی اور یک طرفیت کی جانب جھکاؤ پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیے

XS
SM
MD
LG