فیفا ورلڈ کپ 2022 میں اتوار کو ایک اور اپ سیٹ ہوا جب مراکش نے بیلجئم کو 0-2 سے شکست دی۔ مراکش نے ورلڈ کپ میں 24 برس بعد فتح حاصل کی جسے مراکش کے شائقین نے بھرپور انداز میں منایا وہیں بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں کئی مقامات پر فٹ بال شائقین نے جلاؤ گھراؤ کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کین کا استعمال بھی کیا جب کہ درجنوں کو حراست میں لے لیا۔
فیفا ورلڈ کپ: بیلجئم کو مراکش سے شکست، برسلز میں جلاؤ گھیراؤ

1
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سنسنی خیز مقابلوں میں اتوار کو مراکش نے چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن بیلجئم کو 0-2 سے شکست دی۔

2
میچ میں شکست کے بعد بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں کئی مقامات پر فٹ بال شائقین نے جلاؤ گھیراؤ کیا۔

3
پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کین کا استعمال کیا۔

4
مشتعل فٹ بال شائقین نے موٹر سائیکلوں کو بھی نذرِ آتش کیا۔