لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ہونے والے دھماکے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر اُس بارودی مواد میں ہوا ہے جو کچھ عرصہ قبل ایک بحری جہاز سے قبضے میں لے کر مقامی ویئر ہاؤس میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکہ

5
دھماکے سے بندرگاہ اور اس کے گردونواح میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کاروباری اور رہائشی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

6
دھماکہ بظاہر ایک گودام میں موجود امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں ہوا ہے۔

7
دھماکہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب ملک شدید بحران کا شکار ہے اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔

8
حادثے پر لبنان کے صدر مشیل ایون کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔