رسائی کے لنکس

شام: درعا کی لڑائی میں 50 سے زائد افراد ہلاک


حالیہ ہفتوں کے دوران جنگجو باغیوں نےجنوبی شام میں کئی علاقوں پر قبضہ جما لیا ہے، جِن کا مقصد دارلحکومت دمشق اور اردن کے ساتھ والی سرحدی گزرگاہوں کی طرف جانے والے راستوں پر کنٹرول کرنا ہے

شام کے انسانی حقوق سے متعلق سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبہٴدرعا میں حکومت اور باغیوں کی افواج کے درمیان ہونے والی لڑائی میں کم از کم 50افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں سے آدھے سے زیادہ شہری تھے۔

برطانیہ میں قائم ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے کہا ہے کہ یہ لڑائی بدھ کے روز اُس وقت چھڑی جب شام کے صدر بشار الاسد کے حامی فوجیوں نے باغیوں کو صنعامین کے قصبے سے دھکیلنے کے لیےحملہ کیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران جنگجو باغیوں نےجنوبی شام میں کئی علاقوں پر قبضہ جما لیا ہے، جِن کا مقصد دارلحکومت دمشق اور اردن کے ساتھ والی سرحدی گزرگاہوں کی طرف جانے والے راستوں پر کنٹرول کرنا ہے۔

گروپ نے کہا ہے کہ صنعامین پر قبضہ جمانے کے لیے ہونے والی لڑائی میں کم از کم 29 شہری، 16باغی اور اسد کے حامی نو فوجی ہلاک ہوئے، جو گولہ باری یا پھانسیاں دیے جانے کے باعث ہلاک ہوئے۔

یہ واضح نہیں ہوا کہ شہریوں پر ہونے والا یہ حملہ کس نے کیا۔
XS
SM
MD
LG