رسائی کے لنکس

ٹارگٹ کِلنگ: بلوچستان میں پانچ دِنوں میں 13ہلاک، 20 سے زائد زخمی


ٹارگٹ کِلنگ: بلوچستان میں پانچ دِنوں میں 13ہلاک، 20 سے زائد زخمی
ٹارگٹ کِلنگ: بلوچستان میں پانچ دِنوں میں 13ہلاک، 20 سے زائد زخمی

بلوچستان میں گذشتہ پانچ روز کے دوران ٹارگٹ کِلنگ کے واقعات میں 13افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تشدد کے ایک تازہ واقعہ جمعے کو اُس وقت پیش آیا جب کیڈٹ کالج کے سٹاف کی گاڑی پر کوئٹہ سے 30کلومیٹر جنوب میں ضلع مستونگ کے علاقے سنگور کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جِس سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ واردات کے بعد مسلح نقاب پوش افراد فرار ہو گئے۔

ضلع مستونگ کے پولیس افسر محمد مراد کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ قوم پرست تنظیم سے ہو سکتا ہے۔

رواں ہفتے مارے جانے والے افراد میں ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی سمیت ہزارہ برادری کے لوگ بھی شامل ہیں۔

صوبائی وزارتِ داخلہ کی طرف سے فراہم کی گئی اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 2009ء کے دوران ٹارگٹ کِلنگ کے 463واقعات میں 329افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے، جب کہ جنوری 2010ء سے لے کر دس مارچ تک تشدد کے 49 واقعات میں 38افراد جاں بحق اور 58زخمی ہوگئے ہیں، جِن میں 12سیکیورٹی کے اہل کار بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG