کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت اور دیگر اضلاع کے سرکاری اسپتال مکمل طور بند ہیں جس سے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد سمیت تمام مریض پریشانی کا شکار ہیں۔