عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیر کے روز ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔
یہ دھماکہ شہر کے اس حصے میں ہوا جہاں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہل کا ر بھی شامل ہیں۔
فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیاگیا۔