جمعیت علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے۔ مارچ کے شرکا نے اسلام آباد میں دوسرے روز صبح ناشتہ کیا۔ شرکا کے لیے پراٹھے، حلوے اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کا اہتمام کیا گیا تھا۔
آزادی مارچ کے شرکا کے اسلام آباد میں ڈیرے

1
ہفتے کی صبح شرکا نے معمول کے مطابق نماز کی ادائیگی کے بعد ناشتہ کیا

2
شرکا نے پراٹھے، حلوے اور چنے کا ناشتہ کیا جس کے بعد شرکا دوسرے روز کے لیے تازہ دم ہوئے

3
مارچ کے شرکا چولہے اور دیگر ضروری سامان ہمراہ لائے ہیں۔ اسلام آباد کے خنک موسم میں چائے کے دور بھی چل رہے ہیں

4
شرکا کی سیکورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے رضا کار سرانجام دے رہے ہیں