جمعیت علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے۔ مارچ کے شرکا نے اسلام آباد میں دوسرے روز صبح ناشتہ کیا۔ شرکا کے لیے پراٹھے، حلوے اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کا اہتمام کیا گیا تھا۔
آزادی مارچ کے شرکا کے اسلام آباد میں ڈیرے

5
آزادی مارچ کے شرکا اپنے ہمراہ بستر اور گرم کپڑے بھی لائے ہیں۔ بعض شرکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کئی روز کا راشن لائے ہیں

6
جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکن ناشتے کے بعد جلسہ گاہ میں نعرے بازی کر رہے ہیں

7
مارچ کے شرکا کے لیے حکومت کی جانب سے ایچ نائن سیکٹر گراؤنڈ میں جگہ مختص کی گئی ہے

8
جمعیت علماء اسلام کے کچھ کارکن سولر پینل بھی ہمراہ لائے ہیں۔ جس کے ذریعے شرکا اپنے موبائل فون چارج کرتے ہیں