رسائی کے لنکس

ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست، بھارتی شائقین اداس

بھارت میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کھیلے جانے والے فائنل کو دیکھنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد شائقین نے نریندر مودی اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ یہ شائقین بھارت کے خلاف آسٹریلوی بلے بازوں کی بیٹنگ کو دیکھ کر اداس نظر آئے۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران بعض مواقع پر گراؤنڈ میں مکمل سناٹا رہا۔ فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت کئی اہم شخصیات بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔


XS
SM
MD
LG