یومِ عاشور کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جلوس اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ساتویں صدی عیسوی میں عراق میں کربلا کے مقام پر پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین نے حاکمِ وقت کی فوج کے مقابلے میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ جان دی تھی۔ یہ دن مسلمانوں کے لیے بہت مقدس سمجھا جاتا ہے۔ شیعہ مسلم یومِ عاشور کو یومِ سوگ کے طور پر مناتے ہیں اور مختلف طریقوں سے اپنے غم کا اظہار کرتے ہیں۔
یومِ عاشور پر مختلف ملکوں میں جلوس، نوحہ خوانی

1
پاکستان کے شہر لاہور کی ایک امام بارگاہ میں غمِ حسین کی یاد میں شرکا نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔

2
لبنان میں یومِ عاشور کے موقع پر جلوس میں قرآن کے نسخے اٹھا کر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

3
ترکی کے شہر استنبول میں واقعۂ کربلا کی مناسبت سے ریلی میں بچے شرکت کرتے ہوئے۔

4
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں یومِ عاشور کے جلوس کے شرکا نوحہ کناں ہیں۔