یومِ عاشور کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جلوس اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ساتویں صدی عیسوی میں عراق میں کربلا کے مقام پر پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین نے حاکمِ وقت کی فوج کے مقابلے میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ جان دی تھی۔ یہ دن مسلمانوں کے لیے بہت مقدس سمجھا جاتا ہے۔ شیعہ مسلم یومِ عاشور کو یومِ سوگ کے طور پر مناتے ہیں اور مختلف طریقوں سے اپنے غم کا اظہار کرتے ہیں۔
یومِ عاشور پر مختلف ملکوں میں جلوس، نوحہ خوانی

5
عراق کے شہر بغداد میں واقعہ کربلا کے ذکر پر شرکا غم سے نڈھال ہیں۔

6
یوم عاشور کے موقع پر شامِ غریباں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے دوران ذاکرین واقعہ کربلا کا ذکر کرتے ہیں۔

7
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں یومِ عاشور کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

8
مسلمان پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کےجان دینے کو ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔