پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں بیشتر افراد کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے۔ البتہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد پھلوں اور خشک میوہ جات کا کاروبار کرتی ہے۔ موسم سرما کی آمد سے قبل آج کل مقامی افراد خوبانیاں خشک کر رہے ہیں۔ تاکہ موسم سرما میں نہ صرف انہیں خود استعمال کر سکیں۔ بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں فروخت کر کے منافع بھی کما سکیں۔
خشک خوبانی، گلگت بلتستان کی مشہور سوغات

1
خوبانی کے ایک باغ میں شاخوں سے جھولتی ہوئی سنہری خوبانیاں اپنی بہار دکھا رہی ہیں۔

2
خوبانیوں کو درختوں سے اتارنے کے بعد خشک کیا جاتا ہے۔

3
خواتین بھی خوبانیوں کو خشک کر کے منڈیوں تک پہنچانے کی سرگرمیوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔

4
گھر کے تمام افراد اس کام میں حصہ لیتے ہیں۔