کراچی —
پاکستان میں ’چھوٹی اسکرین‘ اپنا بھرپور سحر دکھا رہی ہے۔ ایک عشرے پہلے تک یہاں ایک دو ہی چینل ہوا کرتے تھے، مگر اب ملکی فضا میں کتنے ’اپنے‘ اور کتنے ’پرائے‘ چینل ہیں۔ یہ کسی کو زبانی یاد نہیں۔
ان چینلز کی تعداد میں 14دسمبر کی رات سے ایک نیا اضافہ ہوگیا ہے۔ ’ہم ستارے‘ کے نام سے ایک نیا چینل شروع ہوگیا ہے۔ جی ہاں۔۔ درست اندازہ ہے آپ کا ۔۔۔یہ ’ہم‘ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا ہی چینل ہے جو دراصل ’ہم2 ‘ کی ’ری لاؤنچنگ‘ ہے۔
پبلک ریلیشنز ایگزیکٹو سید منہاس صغیر نے ’وائس آف امریکہ‘ کو چینل سے متعلق مزید تفصیلات میں بتایا ’ہم ستارے‘ بنیادی طور پر تفریحی چینل ہے۔ لیکن، دوسرے چینلز کے مقابلے میں اس کی انفرادیت یہ ہوگی کہ ’ہم ستارے‘ آن کیمرہ کام کرنے والوں کے ساتھ ساتھ کیمرے کے پیچھے کارفرما لوگوں کو بھی دنیا کے سامنے لائے گا جیسے ڈرامہ رائٹرز، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور دیگر۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے ستاروں سے جڑی تازہ ترین خبریں اور سرگرمیاں بھی ’ہم ستارے‘ سے پیش کی جائیں گی۔
دیگر چینلز کی طرح، ’ہم ستارے‘ بھی 24 گھنٹے اپنی نشریات جاری رکھے گا۔
چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسے نئے جہانوں کی تلاش تھی۔۔۔’ہم ستارے‘ ایسا ہی ایک نیا جہاں ہے جس پر ملکی ہی نہیں بین الاقوامی ڈرامے اور تفریح کے دیگر پروگرامز بھی پیش کئے جائیں گے۔
اس کے ذریعے، خاندان کا ہر فرد صاف ستھری تفریح سے لطف اندوز ہوسکے گا۔ دنیا بھر کے ستاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکے گا ۔۔درحقیقت ’ہم ستارے‘۔۔۔ ستاروں کا نیاجہاں ہے۔