امریکہ میں 246ویں یومِ آزادی کا جشن
امریکہ میں ہر سال چار جولائی کو یومِ آزادی منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ امریکہ کے 246ویں یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ یومِ آزادی کے جشن کی جھلکیاں ان تصاویر میں۔

1
امریکہ کے 246ویں یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

2
آتش بازی دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ جمع تھے۔

3
وائٹ ہاؤس کو امریکی پرچم کے رنگ میں رنگا گیا۔

4
صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن نے شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ کے شرکا پر فائرنگ کے واقعے پر چند لمحے خاموشی اختیار کی۔