امریکہ میں 246ویں یومِ آزادی کا جشن
امریکہ میں ہر سال چار جولائی کو یومِ آزادی منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ امریکہ کے 246ویں یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ یومِ آزادی کے جشن کی جھلکیاں ان تصاویر میں۔

5
یومِ آزادی کے موقع پر امریکی سپریم کورٹ کے باہر اسقاطِ حمل کا حق ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

6
لوگ مختلف انداز میں آزادی کا جشن مناتے نظر آئے۔

7
ہر سال واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر لوگوں کا ہجوم یومِ آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لیے امڈ آتا ہے۔

8
واشنٹگن ڈی سی کے علاوہ دیگر امریکی ریاستوں اور شہروں میں بھی لوگوں نے یومِ آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا۔