رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کا فاتحانہ آغاز، ایرن جونز کے 94 رنز کی شان دار اننگز


امریکی اننگز کی خاص بات اینڈریس گوس اور ایرن جونز کی ذمہ دارانہ اننگز تھی جنہوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 131 رنز بنائے۔
امریکی اننگز کی خاص بات اینڈریس گوس اور ایرن جونز کی ذمہ دارانہ اننگز تھی جنہوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 131 رنز بنائے۔

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان امریکہ نے کینیڈا کو شکست دے دی ہے۔

امریکہ نے کینیڈا کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔

کینیڈا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 194 رنز بنائے۔

امریکہ نے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان امریکہ نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

ڈلس میں ہونے والے میچ میں امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

مہمان ٹیم نونیت دہلی وال اور نکولس کرٹن کی نصف سینچریوں کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کر سکی۔

دہلی وال 61 اور کرٹن 51 رنز بناکر کینیڈین ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

امریکہ کے کوری اینڈرسن، علی خان اور ہرمیت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں امریکی ٹیم نے 18ویں اوور میں ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اننگز کی دوسری ہی گیند پر اسٹیون ٹیلر اور ساتویں اوور میں کپتان مونانک پٹیل کے آؤٹ ہو جانے کے باوجود امریکی بلے بازوں نے جارحانہ انداز جاری رکھا۔

امریکی اننگز کی خاص بات اینڈریس گوس اور ایرن جونز کی ذمہ دارانہ اننگز تھی جنہوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 131 رنز بنائے۔

ان دونوں نے کینیڈا کے بالر جریمی گورڈن کے ایک اوور میں 33 رنز بناکر ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا۔

جریمی گورڈن کا یہ اوور میگا ایونٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے مہنگا اوور تھا۔ سب سے مہنگے اوور کا ریکارڈ آج بھی انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کے پاس ہے۔

اینڈریس گوس 46 گیندوں پر 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر امریکہ نے ہدف بھی حاصل کر لیا تو اس وقت ایرن جونز اور کوری اینڈرسن وکٹ پر موجود تھے۔

ایرن جونز صرف چھ رنز کی کمی کی وجہ سے میگا ایونٹ کی پہلی سینچری سے محروم رہ گئے۔

انہوں نے 40 گیندوں پر 94 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ان کی اننگز میں چار چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔

ایونٹ کا دوسرا میچ آج ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG