پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے اپوزیشن رہنماؤں نے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی سے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
اپوزیشن کی حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس

5
سابق صدر اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ حکومت کو نکال کر حقیقی جمہوریت بحال کر کے رہیں گے۔

6
کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔

7
کانفرنس کی میزبابی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔ نجی ہوٹل آمد پر بلاول بھٹو نے مریم نواز کا استقبال کیا۔

8
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ فضل الرحمٰن اے پی سی میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔