رسائی کے لنکس

یمن میں فضائی کارروائی میں صحافی ہلاک


مینیجنگ ایڈیٹر کلارا ڈومنگوز کا کہنا تھا کہ "یہ وائس آف امریکہ کے لیے قابل افسوس دن ہے۔ مجلی ایسی خبریں کرتے ہوئے موت کا شکار ہوا جن کا ہمارے سامعین بہت انتظار کرتے تھے۔"

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادیوں کی فضائی کارروائی میں ایک صحافی ہلاک ہو گیا ہے۔

المغداد مجلی وائس آف امریکہ کے لیے صحافتی سرگرمی میں مصروف تھے کہ اتوار کی صبح بمباری کی زد میں آئے۔

مجلی وی او اے کے علاوہ یواین نیوز ایجنسی، آئی آر آئی این اور بعض دیگر صحافتی اداروں کے لیے بھی کام کرتے تھے۔

ان کے بھائی عبداللہ مجلی کا کہنا ہے کہ "وہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے متعلق خبریں کرتے تھے کیونکہ وہ لڑائی پر یقین نہیں رکھتے تھے انھوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی ہتھیار نہیں اٹھایا۔"

مجلی اقلیتوں اور دیگر کمزور برادریوں کے مسائل سامنے لا کر انھیں سماجی انصاف دلانے کی کوشش کرتے رہے۔

وائس آف امریکہ نے مجلی کے خاندان سے اس واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

قاہرہ میں موجود وائس آف امریکہ کی نامہ نگار ہیتھر مرڈوک اس یمنی صحافی کے ساتھ کام کے سلسلے میں رابطے میں رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’ایک صحافی اور ایک دوست کے طور پر مجلی کی کمی بہت محسوس ہو گی۔‘‘

مجلی ایک انٹرویو کر رہے
مجلی ایک انٹرویو کر رہے

مینیجنگ ایڈیٹر کلارا ڈومنگوز کا کہنا تھا کہ "یہ وائس آف امریکہ کے لیے قابل افسوس دن ہے۔ مجلی ایسی خبریں کرتے ہوئے موت کا شکار ہوا جن کا ہمارے سامعین بہت انتظار کرتے تھے۔"

انھوں نے پسماندگان میں سات لوگ چھوڑے ہیں جن میں ان کا بیٹا عبدالعزیز بھی شامل ہے۔ مجلی کی تدفین پیر کو ہو گی۔

XS
SM
MD
LG