ملائیشیا کی کمپنی 'ایئر ایشیا' کے اتوار کی صبح لاپتا ہونے والے طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ 'ایئر بس اے320' ساختہ مسافر طیارے پر 162 افراد سوار تھے جو اتوار کی صبح انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے سمندر کے اوپر لاپتا ہوگیا تھا۔ انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے سے قبل مسافر طیارہ اپنی منزل کی جانب نصف سفر طے کرچکا تھا اور اسے راڈار پر آخری بار انڈونیشیا کے بیلی ٹنگ نامی جزیرے کے نزدیک دیکھا گیا جو ایک سیاحتی مقام ہے۔
ملائیشیا کا ایک اور طیارہ لاپتا، تلاش جاری

1
لاپتا طیارے پر سوار مسافروں کے اہلِ خانہ پریشانی کے عالم میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے ہوائی اڈے پر موجود ہیں جہاں سے بدقسمت طیارے نے پرواز بھری تھی

2
سورابایا کے ہوائی اڈے پر قائم کیے جانے والے 'ہنگامی مرکز' پر ایک افسر انڈونیشیا کے نقشے کا معائنہ کر رہا ہے۔

3
سورابایا کے ہوائی اڈے پر آویزاں ایک بورڈ پر لاپتا پرواز کے متعلق معلومات درج ہیں

4
لاپتا طیارے کی منزل سنگاپور کا چانگی نامی ہوائی اڈہ تھا جہاں طیارے پر سوار مسافروں کے منتظر ان کے اہلِ خانہ اور احباب بڑی تعداد میں جمع ہیں