ملائیشیا کی کمپنی 'ایئر ایشیا' کے اتوار کی صبح لاپتا ہونے والے طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ 'ایئر بس اے320' ساختہ مسافر طیارے پر 162 افراد سوار تھے جو اتوار کی صبح انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے سمندر کے اوپر لاپتا ہوگیا تھا۔ انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے سے قبل مسافر طیارہ اپنی منزل کی جانب نصف سفر طے کرچکا تھا اور اسے راڈار پر آخری بار انڈونیشیا کے بیلی ٹنگ نامی جزیرے کے نزدیک دیکھا گیا جو ایک سیاحتی مقام ہے۔
ملائیشیا کا ایک اور طیارہ لاپتا، تلاش جاری

5
لاپتا طیارے کے مسافروں کے لواحقین سورابایا کے ہوائی اڈے پر آویزاں کی جانے والی فہرستوں میں اپنے پیاروں کے نام تلاش کر رہے ہیں

6
حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا طیارے پر 16 بچوں سمیت انڈونیشیا کے 149 شہری سوار تھے۔

7
جہاز کے مسافروں میں سے تین کا تعلق جنوبی کوریا، ایک کا ملائیشیا اور ایک کا برطانیہ سے تھا۔ برطانوی شہری کے ہمراہ طیارے میں سنگاپور سے تعلق رکھنے والی اس کی دو سالہ بیٹی بھی سوار تھی۔

8
انڈو نیشیا کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اگنیسیس جونان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ انڈونیشیا اور سنگاپور کی ریسکیو اور فوجی ٹیمیں لاپتا طیارے کی تلاش کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔