افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا کہ طالبان نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ ہلمند میں پولیس کی تین چوکیوں پر حملہ کیا جنہیں پسپا کر دیا گیا۔ تاہم حکام کے مطابق حملوں میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوا۔
صوبہ ہلمند کے ضلع مرجاہ کے پولیس سربراہ زمریا زرک نے جمعہ کو بتایا کہ حملہ کرنے والوں میں سے 13 جنگجو جوابی کارروائی میں مارے گئے۔
افغانستان میں اپریل میں صدارتی انتخابات اور رواں سال کے اختتام تک غیر ملکی افواج کے انخلاء سے قبل جنگجوؤں نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جن کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ پولیس اور فوج پر مشتمل افغان فورسز نے ملک بھر میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں تو تقریباً سنبھال لی ہیں لیکن اب بھی ملک میں موجود غیر ملکی افواج اُن کی معاونت کر رہی ہیں۔