بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی بل پارلیمان سے منظور ہو گیا ہے جس کے خلاف گزشتہ رات سے ریاستِ آسام میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔
آسام میں متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے

1
آسام پولیس کا ایک اہلکار مظاہرین کی جانب سے جلائے گئے پتلوں کی راکھ سڑک سے ہٹا رہا ہے۔

2
متنازع بل کی بدھ کو ایوان بالا سے منظوری کے ساتھ ہی آسام میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ مظاہروں کا یہ سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا اور ریاستی دارالحکومت گوہاٹی میں مظاہرین نے جگہ جگہ آگ لگائی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

3
مظاہرین نے گلی محلوں سے کچرا سڑک پر لا کر اسے بھی آگ لگا دی جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جب کہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

4
مظاہروں کے دوران ایک طلبہ تنظیم 'آل آسام اسٹوڈنٹس یونین' کی جانب سے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، وزیرِ داخلہ امیت شاہ اور ریاستی وزیرِ اعلیٰ سربنندا سونووال کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔