ریاست ورجینیا سے ایوان نمائیندگان کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار سوہاس سبرامنیم کا کہنا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو ان کی کوشش ہوگی کہ ریاست میں معیشت مضبوط ہو ۔ وائس آف امیریکہ کی صبا شاہ خان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تارکین وطن کے لئے بہتر پالیسی پر بھی زور دیا ۔