رسائی کے لنکس

 بنگلہ دیش کےمقتول بانی شیخ مجیب کی برسی کی تعطیل منسوخ، حسینہ کے حامیوں پر حملے


ڈھاکہ میں طلبا مظاہرین حسینہ کے والد کی برسی کے موقع پر ان کے ایک سابقہ مکان کے سامنے جمع ہونےو الے حامیوں میں سے ایک کو گھیرے ہوئے ہیں ، فوٹو اےپی 15 اگست 2024
ڈھاکہ میں طلبا مظاہرین حسینہ کے والد کی برسی کے موقع پر ان کے ایک سابقہ مکان کے سامنے جمع ہونےو الے حامیوں میں سے ایک کو گھیرے ہوئے ہیں ، فوٹو اےپی 15 اگست 2024
  • ڈھاکہ میں حسینہ کے حامیوں پر طلبا مظاہرین اور سیاسی کارکنوں نے حملے کیےجو لاٹھیوں، لوہے کی سلاخوں اور پائپوں سے لیس تھے۔
  • مظاہرین کو حسینہ کے والد شیخ مجیب کی برسی منانے کے لیے ان کے سابق گھر, بنگ بندھو میموریل میوزیم تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔
  • 5 اگست کو حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کے چند گھنٹے بعد مظاہرین نے میوزیم کو نذر آتش کر دیا تھا۔
  • اس سے پہلے، 15 اگست کی عام تعطیل میں اس دن کو قومی یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا تھا۔
  • عبوری حکومت نے حسینہ کی معزولی کے بعد اس تعطیل کو منسوخ کر دیا ہے۔
  • مظاہرین نے رات بھر میوزیم کے باہر ایک پارٹی منعقد کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بنگلہ دیش میں 15 اگست کو، جو بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمآن کی پلاکت پر یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا تھا، لاٹھیوں، لوہے کی سلاخوں اور پائپوں سے مسلح سینکڑوں طلبا مظاہرین اور سیاسی کارکنوں نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حامیوں پر حملہ کیا اور انہیں مقتول آزادی کے لیڈر شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ تک پہنچنے سے روک دیا۔

حسینہ کے والد شیخ مجیب کی برسی کے موقع پر ان کی ایک سابقہ رہائش گاہ کے باہراحتجاج کا ایک کارکن بنگلہ دیش کے پرچم کے ساتھ کھڑا ہے جب کہ اس کے دوسرے ساتھیوں نے سڑک کو بلاک کیا ہوا ہے۔ فوٹو اے پی 15 اگست 2024
حسینہ کے والد شیخ مجیب کی برسی کے موقع پر ان کی ایک سابقہ رہائش گاہ کے باہراحتجاج کا ایک کارکن بنگلہ دیش کے پرچم کے ساتھ کھڑا ہے جب کہ اس کے دوسرے ساتھیوں نے سڑک کو بلاک کیا ہوا ہے۔ فوٹو اے پی 15 اگست 2024

دھان منڈی کے علاقے میں واقع اس گھرکو رحمان اور انکے خاندان کے بیشتر افراد سمیت قتل کے بعد ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اس میوزیم میں ، 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت سے متعلق اشیاء کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔

اس گھر کو، جسے اب بنگ بندھو میموریل میوزیم کہا جاتا ہے، 5 اگست کو حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کے چند گھنٹے بعد مظاہرین نے نذر آتش کر دیا تھا۔ حسینہ کے دور اقتدار کا خاتمہ اس شورش کے بعد ہوا جس کے دوران تین سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے ۔

رحمان کو پیار سے بنگ بندھو یا بنگال کا دوست کہا جاتا ہے۔

جمعرات کو شیخ مجیب الرحمآن کی برسی ہے، اور حسینہ نے، جو اب جلا وطنی اختیار کرکے بھارت میں مقیم ہیں، اپنے حامیوں پر زور دیا تھا کہ وہ رحمن کا احترام کرتے ہوئے اس دن کی یاد منائیں۔

شیخ حسینہ کے والد کے ڈھاکہ کی ایک سابق رہائیش گاہ ، جسے ان کے قتل کے بعد میوزیم میں بدل گیا تھا۔ اس گھر کو حالیہ مظاہروں کے دوران نذر آتش کیا گیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی 14 اگست 2024
شیخ حسینہ کے والد کے ڈھاکہ کی ایک سابق رہائیش گاہ ، جسے ان کے قتل کے بعد میوزیم میں بدل گیا تھا۔ اس گھر کو حالیہ مظاہروں کے دوران نذر آتش کیا گیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی 14 اگست 2024

اس سے پہلے، 15 اگست کو عام تعطیل ہوا کرتی تھی اور اس دن کو حسینہ کی انتظامیہ کی طرف سے قومی یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا تھا۔

لیکن نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت نے حسینہ کی معزولی کے بعد اس سوگ کو منسوخ کر دیا ہے۔ حسینہ اور ان کی بہن 1975 کی بغاوت میں زندہ بچ گئی تھیں کیوں کہ وہ دونوں اس وقت جرمنی کے دورےپر تھیں ۔

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ جمعرات کو مظاہرین نے حسینہ کے حامیوں پر حملہ کیا جنہوں نے اس مکان پر جانے کی کوشش کی۔ انہوں نے بہت سے لوگوں سے بدتمیزی کی اور وہاں آنے والوں کے فون اور شناختی کارڈ چیک کیے جبکہ جائے وقوعہ کے واقعات کی فلمبندی کرنے والے صحافیوں کو دھمکیاں دیں۔

ڈھاکہ میں حسینہ کے والد شیخ مجیب کی برسی کے موقع پر مظاہریں نے ان کے ایک سابق گھر اور بنگا بندھو میوزیم کے باہر کی سڑک کو بلاک کر دیا ہے ، فوٹو اے ایف پی 14 اگست 2024
ڈھاکہ میں حسینہ کے والد شیخ مجیب کی برسی کے موقع پر مظاہریں نے ان کے ایک سابق گھر اور بنگا بندھو میوزیم کے باہر کی سڑک کو بلاک کر دیا ہے ، فوٹو اے ایف پی 14 اگست 2024

جمعرات کو مظاہرین کے ایک اور گروپ نے علاقے کی سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے " نعرہ تکبیر، اللہ اکبر" کے نعرے لگائے جہاں میوزیم کے مقامکو خاردار تاروں کے جنگلوں سے بلاک کر دیا گیا تھا۔

بدھ کو مظاہرین نے جو پہلے رحمن کے گھر پہنچے تھے ایک مشہور اداکارہ پر حملہ کیا، جب وہ برسی کے سلسلے میں حسینہ کے درجنوں حامیوں کے ساتھ موم بتیاں جلانے کے لیے وہاں پہنچیں تھیں ۔

انہوں نے رات بھر لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرتے ہوئے اور گانے بجاتے ہوئے اوررقص کرتے ہوئے میوزیم کے باہر ایک پارٹی منعقد کی ۔ اس میوزیم کو اس ماہ کے شروع میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

پارٹی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ حسینہ کے حامیوں کے اجتماع کو روکنے کے لیے نکلے ہیں کیونکہ وہ برسی کی آڑ میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ڈھاکہ کے شاہ باغ علاقے میں ایک ریلی کی قیادت کرنے والے طلباء احتجاج کے ایک اہم منتظم، سرجس عالم نے جمعرات کو کہا کہ وہ حسینہ کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کرتے رہیں گے ۔

جب ان سے میوزیم کے باہر طلباء اور دوسرے سر گرم کارکنوں کی جانب سے صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں پوچھ گچھ کریں گے لیکن انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

جمعرات کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں افراتفری کا ماحول رہا جب کہ پولیس کہیں دکھائی نہیں دی ۔

اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیاہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG