رسائی کے لنکس

پنجاب میں وزارتِ اعلٰی کے لیے میاں اسلم اقبال پی ٹی آئی کے اُمیدوار

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال پنجاب میں وزارتِ اعلٰی کے اُمیدوار ہوں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہفتے کو پرامن احتجاج کرے گی۔

09:49 15.2.2024

حکومت سازی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: امریکہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے مناسب اقدامات ہونے چاہئیں اور حکومت سازی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے یومیہ بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہم یہ مطالبہ دہراتے رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ پاکستان میں انتخابات مقابلے کے تھے اور جب نئی عوام کی منتخب کردہ حکومت بن جائے گی تو ہم اس کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ عبوری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے سب سے زیادہ نشستیں 101 حاصل کی ہیں جن میں سے بیشتر تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ ہیں۔

عبوری انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ 75 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 اور متحدہ قومی موومنٹ نے 17 نشستیں حاصل کی ہیں۔ دیگر کئی جماعتوں کی نشستوں کی تعداد ایک ہندسے میں ہے۔

مزید پڑھیے

08:55 15.2.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

XS
SM
MD
LG