رسائی کے لنکس

مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی
مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان میں انتخابات کے ابتدائی نتائج: شہباز شریف قومی اور صوبائی نشستوں پر کامیاب

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ پاکستان میں تقریباً 91 ہزار پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج الیکشن کمشن کو بھیجے جائیں گے جو سرکاری طور پر ان کا اعلان کرے گا۔

16:17 8.2.2024

پاکستان میں انتخابات: پولنگ کا وقت ختم ہونے میں کچھ وقت باقی

16:39 8.2.2024

پاکستان تحریکِ انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان تحریکِ انصاف نے پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن عملے کی جانب سے پولنگ کے عمل کو سست روی کا شکار کرنے کی بے پناہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ پولنگ اسٹیشنز کے باہر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے موجود ہیں۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کم از کم ایک گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے پولنگ چھ بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کرے۔

17:00 8.2.2024

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق میڈیا کو چھ بجے سے قبل انتخابی نتائج کا اعلان کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر زیادہ سے زیادہ رات دو بجے تک نتائج دینے کا پابند ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ نتائج بھی رات دو بجے ہی جاری کیے جائیں، ہو سکتا ہے کہ رات 11 بجے ہی نتائج آ جائیں۔

17:40 8.2.2024

پاکستان میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم؛ مختلف شہروں میں کیا صورتِ حال رہی؟

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG