رسائی کے لنکس

مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی
مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان میں انتخابات کے ابتدائی نتائج: شہباز شریف قومی اور صوبائی نشستوں پر کامیاب

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ پاکستان میں تقریباً 91 ہزار پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج الیکشن کمشن کو بھیجے جائیں گے جو سرکاری طور پر ان کا اعلان کرے گا۔

18:40 8.2.2024

18:28 8.2.2024

انٹر نیٹ کی بندش سے نتائج مرتب کرنے پر کوئی اثر نہیں ہوگا: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ وہ انتخابات کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔

ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کرانے کے تمام مراحل کو خوش اسلوبی سے پورا کیا۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ الیکشن مواد کی ترسیل کسی پریشانی یا غلطی کے بغیر ہوئی۔

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں زیادہ تر انٹرنیٹ کی بندش پر سوال اٹھائے گئے۔ لیکن الیکشن کمیشن کے کام کا انحصار انٹر نیٹ پر نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹر نیٹ کی بندش سے الیکشن نتائج مرتب کرنے یا کنڈکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

18:25 8.2.2024

ملک بھر میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال مستحکم رہی: نگراں وزیر داخلہ

نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتِ حال اطمینان بخش رہی۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد ایک بیان میں نگراں وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ "میں اپنی سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس اہلکاروں کی غیر متزلزل لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتا ہوں۔"

نگراں وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھی کی گئی تھی جو ہر شہری کے پرامن ماحول میں اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

17:40 8.2.2024

پاکستان میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم؛ مختلف شہروں میں کیا صورتِ حال رہی؟

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG