رسائی کے لنکس

مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی
مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان میں انتخابات کے ابتدائی نتائج: شہباز شریف قومی اور صوبائی نشستوں پر کامیاب

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ پاکستان میں تقریباً 91 ہزار پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج الیکشن کمشن کو بھیجے جائیں گے جو سرکاری طور پر ان کا اعلان کرے گا۔

07:31 8.2.2024

استحکامِ پاکستان کے لیے آزادانہ و منصفانہ انتخابات ضروری ہیں: امریکی رکنِ کانگریس شیلا جیکسن

پاکستان کے پارلیمانی انتخابات کو امریکہ میں بھی بڑی توجہ اور دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ جنوبی ایشیا کا ایک اہم اور جوہری قوت کا حامل ملک ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، جس میں اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں۔

پاکستان کے انتخابات کے بارے میں وی او اے اردو سروس نے امریکی کانگریس کے دو ارکان سے بات کی۔ دونوں کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور ترقی کے لیے انتخابات منصفانہ اور آزادانہ ہونے چاہیئں۔

امریکی رکن کانگریس وومن شیلا جیکس لی نے،جو امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی بانی اور چیئر ہیں کہا ہے کہ پاکستان میں آٹھ فروری کو آزادانہ انتخابات ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے بڑے ملک کے لیے، ایک ایسے مسلمان ملک کے لیے جو پاکستان جتنا بڑا ہو، آزادانہ انتخابات کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہاں جمہوری حکومت قائم ہو ۔

امریکی رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی موجودہ اور (سابقہ ) اتحادی حکومت کے ساتھ اور امریکہ میں اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں سے بات چیت کی ہے، اور ہم بہترین کی امید کر رہے ہیں۔

اس سوال پر کہ پاکستان کے کئی سیاسی رہنماؤں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قبل از انتخابات تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، کیا امریکہ کو بھی پاکستان میں انتخابات سے قبل ہونے والے تشدد کے بعض واقعات پر تشویش ہے؟

مزید پڑھیے

07:22 8.2.2024

انتخابات کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہو گا

پاکستان میں بارہویں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں اور اب سے کچھ دیر بعد یعنی صبح آٹھ بجے ووٹنگ کا آغاز ہو گا۔

پاکستان بھر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر انتخابات ہوں گے اور 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

07:20 8.2.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور انتخابی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

XS
SM
MD
LG