رسائی کے لنکس

وزیرِ اعلٰی پنجاب کا انتخاب: پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی

جمعے کو پنجاب اسمبلی میں وزارتِ اعلٰی کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے ووٹ مسترد کر دیے تھے جس کے بعد اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔

19:54 22.7.2022

مسلم لیگ (ن) اپنے ساتھ ہونے والا سلوک نہیں بھولی: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کو نہیں بھولے گی۔

ایک ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ اب کھیل کے ضوابط ہر کسی کے لیے ایک جیسے ہوں گے، اور مسلم لیگ (ن) زیادہ بہتر کھیلنا جانتی ہے۔

19:02 22.7.2022

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع

پنجاب کے وزیرِ اعلٰی کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کر رہے ہیں۔پنجاب کی وزارتِ اعلٰی کے لیے حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہٰی مدِمقابل ہیں۔

وزارتِ اعلٰی کے اُمیدوار حمزہ شہباز شریف ایوان میں موجود ہیں۔

18:46 22.7.2022

چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کے اُمیدوار کی حمایت سے انکار کر دیا ہے:صحافی حامد میر کا دعویٰ

وزیرِ اعلٰی پنجاب کے انتخاب سے قبل ہی ایک اور نیا موڑ آگیا ہے۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے مونس الہٰی سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

مونس الہٰی نے حامد میر کو بتایا کہ وہ ماموں (چوہدری شجاعت) سے یہ دریافت کرنے گئے تھے کہ کیا آپ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو اراکین اسمبلی سے متعلق کوئی خط لکھا ہے جس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا جی بالکل میں نے خط لکھا ہے۔

حامد میر کے بقول مونس الہٰی نے اُنہیں بتایا کہ میں بھی ہار گیا اور عمران خان بھی ہار گئے اور آصف زرداری جیت گئے۔

18:22 22.7.2022

اسمبلی اجلاس میں تاخیر، تحریکِ انصاف کا توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں وزارتِ اعلٰی کے انتخاب میں تاخیر کے باعث تحریکِ انصاف نے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

اُن کا کہنا تھا ک وکلا کو توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG