رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

16:27 28.3.2022

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا جس میں وزیرِ اعظم پر عدم اعتمادِ کی تحریک اجلاس کے ایجنڈے پر سرِ فہرست ہے۔

اسمبلی اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اجلاس کے دوران حکمتِ عملی طے کی۔

16:30 28.3.2022

شاہ زین بگٹی کی اپوزیشن کے اجلاس میں انٹری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی بھی اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئے۔

اپوزیشن ارکان اور قیادت نے کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر شاہ زین بگٹی کا استقبال کیا۔

شاہ زین بگٹی نے اتوار کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

16:43 28.3.2022

وزیرِ اعظم کو خطرہ تھا تو قومی سلامتی کی کمیٹی کے سامنے معاملہ کیوں نہیں لائے: شیریں رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیریں رحمٰن نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو حکومت سے متعلق کوئی خطرہ تھا تو وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے سامنے کیوں نہیں لے کر آئے۔

شیریں رحمٰن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ خطرات کے معاملات اٹھانے کے کئی راستے ہیں اور جلسہ ان میں سے نہیں ہے۔

17:06 28.3.2022

ڈپٹی اسپیکر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں حکومتی اتحادیوں اور منحرف ارکان موجود نہیں ہیں جب کہ اپوزیشن کے ارکان کی بڑی تعداد ایوان میں موجود ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG