رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

12:50 27.3.2022

اپوزیشن کو کچھ ملنے والا نہیں: شیخ رشید کا دعویٰ


وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے اور تحریکِ عدم اعتماد کو اپوزیشن کو کچھ ملنے والا نہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر اپوزیشن سمجھ رہی ہے کہ اقتدار ان کی جھولی میں آئے گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سارا اسلام آباد کھلا ہے اور وزیرِ اعظم عمران خان اپنا خطاب شام ساڑھے پانچ بجے تک کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید کا اسلام آباد میں ہونے والے جلسے سے متعلق کہنا تھا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے نو سے دس ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور اگر جے یو آئی نے تصادم کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سری نگر ہائی وے کو بلاک کیا گیا تو چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ ایکشن لے گی۔ ان کے بقول اپوزیشن کا جمہوریت کا معیار اتنا گر چکا ہے کہ ایک قاتل کو بھی دبئی سے بلایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان عدم اعتماد میں نہیں بچ رہا تو اللہ اسے بہت عزت دینے جا رہا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اندر کی خبر ہے اور اپوزیشن کو کچھ ملنے نہیں جا رہا۔ اپوزیشن کی نالائقی سے عمران خان مقبول ہو گئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا حامی ہوں اور بجٹ پاس کرا کر حکومت کو انتخابات میں جانا چاہیے۔

13:04 27.3.2022

حکومت سے نجات کے لیے عوام کو نکلنا ہو گا: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے عوام کو بدترین مہنگائی اور بے روزگاری دی ہے۔ اس لیے عوام کو موجودہ حکومت سے نجات کے لیے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

13:24 27.3.2022

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے خصوصی انتظامات

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 370 سے زائد اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔

اہم شاہراہوں پر ریلیوں کے گزرنے کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جارہا ہے۔

13:56 27.3.2022

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کا جلسہ، قافلوں کی آمد جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کو جمعیت علماء اسلام (ف) کا بھی جلسہ ہے۔

سرینگر ہائی وے پر جمعیت علما اسلام (ف) کے قافلے جلسہ گاہ کی طرف جا رہے ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔​

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG