امریکہ کے چھٹے گنجان آباد شہر فلاڈیلفیا میں ایک شخص کی گرفتاری کے لیے جانے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔ دو اہلکار ایک گھر میں چار گھنٹوں تک محصور رہے۔ بعد ازاں ان اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ مسلح شخص کو کئی گھنٹوں بعد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
فلاڈیلفیا فائرنگ: مسلح شخص کئی گھنٹے بعد گرفتار

1
فلاڈیلفیا میں بدھ کو پولیس اہلکار جب ایک شخص کو گرفتار کرنے پہنچے تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ مسلح شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

2
پولیس اہلکاروں نے مسلح شخص کو متعدد بار خبردار کیا اور ہتھیار پھینک کر گرفتاری دینے کو کہا لیکن حملہ آور نے فائرنگ جاری رکھی۔

3
پولیس نے کئی گھنٹوں بعد مسلّح حملہ آور کو گرفتار کر کے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔

4
مسلح شخص کو وکیل کے ذریعے یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ ہتھیار ڈالنے کی صورت میں اسے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔