امریکہ کے چھٹے گنجان آباد شہر فلاڈیلفیا میں ایک شخص کی گرفتاری کے لیے جانے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔ دو اہلکار ایک گھر میں چار گھنٹوں تک محصور رہے۔ بعد ازاں ان اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ مسلح شخص کو کئی گھنٹوں بعد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
فلاڈیلفیا فائرنگ: مسلح شخص کئی گھنٹے بعد گرفتار

5
ملزم کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ایک گھر میں پھنس گئے جنہیں چار گھنٹوں بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔

6
فلاڈیلفیا کے پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں جنہیں فوری طبّی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

7
جائے وقوعہ پر گاڑی کے حادثے میں زخمی ہونے والے ایک پولیس اہلکار کو شدید زخم آئے ہیں اور وہ بدستور اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

8
پولیس کے مخصوص دستوں نے فائرنگ کرنے والے شخص کے گھر کی طرف جانے والے راستوں کو فوری طور پر بند کر دیا تھا۔