برازیل میں جاری بیسویں فٹ بال ورلڈکپ کے ایک اور سنسنی خیز میچ میں برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں میدان میں اُتریں۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی تابڑ توڑ حملے کیے مگر دونوں ٹیموں کے گول کیپر دیوار بنے ڈٹے رہے۔ کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
فٹ بال ورلڈکپ: برازیل اور میکسیکو آمنے سامنے

1
برازیل کے نیمار سے فٹ بال چھیننا میکسیکو کے کھلاڑیوں کے لیے ایک چیلینج بنا ہوا تھا

2
برازیل کی مارسیلو اور میکسیکو کے اگیولر گروپ اے کے مقابلے میں ایک دوسرے کے مدّ مقابل

3
برازیل کے گول کیپر کیسار ڈائویزمیکسیکو کے کھلاڑی کی طرف سے ممکنہ گول کو روک رہے ہیں

4
برازیل کی گول کیپر کیسار جمپ لگا کر فٹ بال کو روکتے ہوئے