نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے عارضی اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا تودنیا کے نامور ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی موجود تھے۔ یوسین بولٹ نے کرکٹ میں اپنی دلچسپی کی دلچسپ وجہ بتائی ہے اور یہ بھی کہ وہ امریکہ کے اندر کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے کیوں پر امید ہیں؟
اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ اُمید کرتے ہیں پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نیو یارک میں ہونے والے میچز کے لیے ایک مکمل طور پر عارضی اسٹیڈیم تیار کیا جا رہا ہے، اسکے بارے میں مزید جانیے ہماری نمائندہ آعیزہ عرفان سے
ورلڈ کپ اینتھم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی میوزک ویڈیو میں معروف کرکٹرز کرس گیل اور شیونارائن چندرپال کے ساتھ ساتھ آٹھ بار اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے یوسین بولٹ بھی نظر آرہے ہیں۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں فاسٹ بالر مچل اسٹارک اور جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی شامل ہیں جو 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ تاہم سلیکٹرز نے ایک منجھے ہوئے آل راؤنڈر اور سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو نظر انداز کر دیا ہے۔
بابر اعظم کی بطور کپتان تقرری نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت کے اس دور کو ختم کردیا جس میں انہیں صرف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز ہی ملے تھے۔
پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنی ریٹائرمنٹ لگ بھگ ساڑھے تین برس بعد واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ میں سجنے والے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کے میلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 9 جون کو نیویارک میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کے لیے اس قدر جوش و خروش ہے کہ اسٹیڈیم میں نشستوں تعداد کے مقابلے میں ٹکٹوں کی طلب 200 گنا زیادہ ہے۔