کریمہ کا تعلق سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی سے ہے جو سیلاب کے بعد خیمہ بستی میں پناہ لیے ہوئے تھیں جو اب واپس اپنے علاقے جا رہی ہیں۔ کریمہ کہتی ہیں گھر جا کر زندگی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ٹوٹا تھا۔
عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے کروڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس سیلاب سے تباہی کے بعد اب امدادی کارروائیاں کہاں تک پہنچی ہیں اور موجودہ سیاسی بحران ان کارروائیوں سے کس طرح توجہ ہٹا رہا ہے؟ جانتے ہیں، ہیومینٹیرین ریسپونس کے ماہر عبدل دایان سے۔
بلوچستان میں سیلاب کے بعد کوئٹہ کا ریلوے اسٹیشن ویران پڑا ہے۔ ریلوے ٹریک خراب ہونے کی وجہ سے بلوچستان جانے والی ٹرینیں گزشتہ دو ماہ سے بند ہیں۔ اس سے مسافر تو پریشان ہیں ہی لیکن اسٹیشن پر روزگار کمانے والے دکان دار، قلی اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے مالی حالات بھی بگڑ گئے ہیں۔ مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔
کراچی میں سندھ کے سیلاب زدہ علاقے سے آنے والے خاندان کی نو سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں خواتین حاملہ ہیں لیکن ان کے لیے طبی سہولتوں کا فقدان ہے۔ کچھ علاقوں میں حاملہ خواتین کو بچے کی پیدائش یا طبّی معائنے کے لیے کئی کلومیٹر کا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور سے عمر فاروق کی رپورٹ دیکھیے۔
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پاکستانی پولیس افسروں کی تنظیم 'پالز' نے امدادی مہم شروع کی تو ان کے ساتھی پولیس افسروں اور عام شہریوں نے ان کی توقعات سے بڑھ کر ان کا ساتھ دیا۔ پاکستان سے ہزاروں میل دور انسانی ہمدردی کی یہ کہانی جانتے ہیں ندا سمیر سے۔
پاکستان کے سیاحتی مقام گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے ساتھ بسنے والے مکین اس کے پگھلنے سے کئی بار متاثر ہوئے ہیں۔ اب ان آبادیوں کو محفوظ بنانے کے لیے 'گلوف ون' پروجیکٹ سرگرم ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے گلیشیئرز کے کناروں پر بسنے والی آبادیوں کو کیسے محفوظ بنایا جا رہا ہے؟ جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں کچھ عرصہ قبل مویشیوں میں سامنے آنے والی بیماری لمپی اسکن کے بعد بہت سے لوگوں نے گوشت کے استعمال میں کمی کی یا اسے کھانا چھوڑ دیا۔ تاہم کیٹل انڈسٹری سے جڑے افراد کہتے ہیں کہ اس بیماری سے متاثرہ جانور کا گوشت اور دودھ مضرِ صحت نہیں ہے۔ گیتی آرا کی رپورٹ
مجھے ذہنی طور پر تیار کردیا گیا تھا کہ مجھے اس دکھی ماں سے شاید ہی کوئی جواب مل سکے۔ میں نے جب ان خواتین کو بتایا کہ میں ان کے درمیان بیٹھنا چاہتی ہوں تو یہاں بھی ان لٹے پٹے خاندانوں نے اپنی مہمان نوازی برقرار رکھتے ہوئے ایک مثال قائم کر ڈالی۔
پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ تقریباً 20 بلین ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے۔ سیلاب کے بعد ملک کو خوراک اور معاشی بحران سمیت بے گھر افراد کی آبادکاری جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ گیتی آرا انیس کی رپورٹ میں جانتے ہیں کہ معاشی ماہرین اور تاجر ان چیلنجز سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں۔
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ صوبے سندھ میں لاکھوں حاملہ خواتین زچگی کی منتظر ہیں۔ لیکن خوراک کی کمی اور بیماریاں ان حاملہ خواتین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان خواتین کی فوری مدد نہ کی گئی تو ایک اور نیا المیہ جنم لے سکتا ہے۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔۔
پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں اچانک شدید بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں کے شہری اپنے آبائی گھر چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ ثمن خان کی رپورٹ میں ان اسباب کے بارے میں جانتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو ہجرت کرنا پڑ رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں