بی جے پی کی ممبئی شاخ کے ترجمان سریش کرامشی نکُھوا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرو راٹھی نے سات جولائی کو اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انھوں نے ان کو ’تشدد پسند اور بدزبان ٹرول‘ قرار دیا تھا۔
کینین ہائی کورٹ کی جج جسٹس سٹیلا موٹوکو نے ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کی درخواست پر پیر کو فیصلہ سناتے ہوئے کینین پولیس کی فائرنگ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
منگل کی شب نامعلوم افراد نے لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ سلطان خیل میں خلیل جبران اور اُن کے وکیل دوست پر فائرنگ کر دی تھی۔ خلیل جبران ہلاک جب کہ اُن کے دوست اس واقعے میں زخمی ہو گئے تھے۔
ارون دھتی رائے پر الزام ہے کہ انہوں نے اکتوبر 2010 میں نئی دہلی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک انتہائی اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔
منیزے جہانگیر کہتی ہے کہ پاکستان فی الواقع ایک بارودی سرنگ کی طرح ہے۔ آپ نہیں جانتے کہ نو گوایریاز کہاں ہیں۔ ایک بار جب آپ اپنا پاؤں وہاں رکھ دیں تو پھر آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کیا پھٹںے والا ہے اور آپ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی ) کا کہنا ہے کہ "پاکستان میں صحافیوں کو درپیش صورتِ حال پر سخت تشویش ہے۔ صرف اس سال مبینہ طور پر کم از کم تین صحافی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ہیں۔"
ہتکِ عزت بل کے تحت کسی بھی شخص کو سرکاری اہل کاروں اور عام شہریوں کے خلاف الیکٹرانک، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں گمراہ کن دعوؤں پر سزا دی جا سکے گی جب کہ 30 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانے والا مجوزہ پنجاب ہتکِ عزت بل 2024 حکومتی رکن میاں مجتبٰی شجاع الرحمٰن نے پیش کیا ہے۔ ایوان سے منظوری کے بعد یہ فوراً نافذ العمل ہو گا اور اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک ہو گا۔
افغانستان انٹرنیشنل ٹی وی کے ڈائریکٹر ہارون نجفی زادہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے اس فیصلے سے چینل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ افغانستان میں ان کا کوئی ملازم یا فری لانسر موجود نہیں ہے۔
اسرائیل نے حال ہی میں قطری نیوز چینل 'الجزیرہ ٹی وی' کی ملک بھر میں نشریات پر پابندی عائد کی تھی۔ الجزیرہ نے اس اقدام کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم نیتن یاہو کی حکومت کے مطابق الجزیرہ پر پابندی قومی سلامتی کے لیے ہے۔ مزید تفصیل اس رپورٹ میں۔
یونیسکو نے رواں برس انٹرنیشنل جیوری آف میڈیا پروفیشنلز کی سفارش پر ورلڈ پریس فریڈم کا اعزاز غزہ جنگ کے دوران خدمات انجام دینے والے صحافیوں کے نام کیا ہے۔
پاکستانی صحافی اسد علی طور کا کہنا ہے کہ ملک میں میڈیا اب آزاد نہیں رہا۔ ان کے بقول اب سوشل میڈیا پر بھی قانون سازی ہونے جا رہی اور لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ آخری اسپیس بھی چھن جائے گی۔ دیکھیے آزادیٔ صحافت کے عالمی دن پر نذرالاسلام اور سلمان ادریس کی رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں