بھاٹی گیٹ لاہور کے وقاص احمد نے جسمانی معذوری کے باوجود نہ صرف اعلی تعلیم حاصل کی،بلکہ معذور افراد کی فلاح کے لئے ایک غیر سرکاری تنظیم پیس ٹؤ لائف قائم کی جو لوگوں کو مفت طبی سہولیات اور ویل چیرز مہیا کرتی ہے۔ وقاص سے ملاقات کیجئے پرنیا خان کی اس رپورٹ میں ۔
پاکستان کے بہت سے علاقوں میں مذہبی اور پدرانہ نظام کی بندشوں کی وجہ سے خواتین ووٹ نہیں ڈال سکتیں۔ چونکہ ان کا شناختی کارڈ ہی نہیں بنا ہوتا اس لے ان کا ووٹ ہی رجسٹر نہیں ہوتا۔
2013ء کے الیکشن میں لاہور کے نوجوان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریکِ انصاف میں بٹے ہوئے تھے مگر سرویز بتاتے ہیں کہ اس سال پاکستان تحریکِ انصاف کا پلڑا بھاری ہے۔
پنجاب نے خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد کے لیے انہیں موٹر سائیکل چلانے کی جانب راغب کر رہی ہے تاکہ وہ گھر سے باہر نکلنے کے معاملے میں خودمختار ہو سکیں۔ اس مقصد کے لیے کم آمدنی والی خواتین کو سبسڈی پر تین ہزار موٹر سائیکلیں فراہم کی گٰئی ہیں۔