واضح رہے کہ ٹرمپ اور شی کے درمیان فون پر ہونے والی یہ گفتگو بیجنگ کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوئی جس کے مطابق چین کے نائب صدر ہان زینگ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن آرہے ہیں۔
بیجنگ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا، باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور اس تعاون میں اضافہ کرنا ہے جس سے دونوں ملک فیض یاب ہو سکیں۔
چین کا بی آر آئی پروگرام دنیا کے 150 سے زائد ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں سمیت ایک عالمی بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے جو مشرق بعید کے کئی ملکوں کو آپس میں ملاتا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کی وجہ سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ذہنی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں جن کے سدِباب کے لیے حکومتی اقدامات بھی ناکافی ہیں۔