Noman Ali is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
کراچی کے رضوان عالم تقریباً ایک برس سے سموسوں کا اسٹال لگا رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان حالات میں کام کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں رضوان کو اخراجات اٹھانے میں کیا مشکلات پیش آتی ہیں؟ جانیے ان ہی کی زبانی۔
راؤ ذوالفقار علی کراچی میں ایک سپر اسٹور کے مالک ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں مسلسل بڑھتی مہنگائی لوگوں کی قوت خریدکو شدید متاثرکررہی ہے۔ پہلے انہیں دو سے تین لاکھ روپے تک ماہانہ منافع ہوتا تھا لیکن اب ایک پائی بھی نہیں بچ رہی۔ راؤ ذوالفقار کی کہانی جانیے انہی کی زبانی۔
اسلام 360 دنیا کے 174 ملکوں میں استعمال ہونے والی ایک بڑی اسمارٹ فون ایپلی کیشن ہے جو پاکستان کے ایک ویب ڈویلپر نے بنائی ہے۔ یہ ایپ دو کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے۔ اسلام 360 میں کیا کچھ ہے؟ جانتے ہیں عدیل احمد اور نعمان علی کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کہتی ہیں کہ فلم 'گھبرانا نہیں ہے' میں زوبی کے مضبوط کردار نے انہیں فلم کرنے پر قائل کیا۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے عمیرعلوی سے گفتگو میں صبا قمر نے کہا کہ جب تک چیلنجنگ کردار نہ ملے تو میں مطمئن نہیں ہوتی۔ ان کے بقول اس فلم کا کردار بہت مختلف ہے۔ یہ ایک لڑکی کی کہانی ہے جو پوری فلم اور ہر کردار سے جڑی ہوئی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ چاہے فلم ہو، ٹی وی یا ویب انہیں کیمرے کے سامنے رہنا اچھا لگتا ہے۔ صبا قمر کا مکمل انٹرویو دیکھیے۔
کراچی یونیورسٹی میں منگل کی دوپہر ہونے والے دھماکے کی ذمّے داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔ شدت پسند تنظیم کا کہنا ہے کہ دھماکہ ان کی خاتون خودکش بمبار نے کیا جس میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟
پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار اور 30 برس تک 'اسٹرنگز' کا حصّہ رہنے والے فیصل کپاڈیا نے بینڈ سے علیحدگی کے ایک سال بعد حال ہی میں دو گانوں کے ذریعے واپسی کی ہے۔ فیصل کپاڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹرنگز کے خاتمے کے بعد وہ دو دن تک روتے رہے تھے۔ وہ بینڈ ان کی شناخت تھا لیکن اب وہ خود کو سولو آرٹسٹ کے طور پر دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دیکھیے فیصل کپاڈیا کا انٹرویو وائس آف امریکہ کے عمیر علوی کے ساتھ۔
تعلیمی نصاب آئندہ نسلوں کو ملک کی تاریخ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ کیا پاکستان کا نصاب 50 برس قبل ملک کے دو لخت ہونے کی تاریخ کے بارے میں مکمل حقائق فراہم کرتا ہے؟ کیا نوجوان نسل ان اسباب سے واقف ہے جو بنگلہ دیش کے قیام کا باعث بنے؟ وائس آف امریکہ نے سقوطِ ڈھاکہ کے پچاس سال مکمل ہ
سقوطِ ڈھاکہ سے قبل مغربی پاکستان کے ہزاروں فوجی و سول اہلکار مشرقی پاکستان میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ 16 دسمبر 1971 کو وہ بھارت کے جنگی قیدی بن گئے۔ سقوطِ ڈھاکہ کے 50 سال مکمل ہونے پر وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز کا چوتھا حصہ انہی جنگی قیدیوں کی کہانی ہے۔