وفاقی مشیر خزانہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایمنسٹی اسیکم کا مقصد کاروباری افراد کو قانونی معیشت میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے اور ‘‘حکومت نے کوشش کی ہے کہ اس اسکیم کو آسان اور قابل عمل بنایا جائے گا۔’’
پاکستان کے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے عہدے دار ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے بتایا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق لاڑکانہ میں سامنے آنے والے مریضوں میں سے بیشتر غیر محفوظ انتقالِ خون کی وجہ سے ایڈز کا شکار ہوئے ہیں۔
ایک ہفتے کے دورن افغان صدر کی طرف سے طالبان کو جنگ بندی کی یہ دوسری پیش کش ہے۔
وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستان کی سابق سول حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام نہیں کئے۔
تجزیہ کار طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ امریکہ کبھی بھی طالبان کے ساتھ اس وقت تک معاہدہ نہیں کرے گا جب تک طالبان کابل حکومت سے مذاکرات اور جنگ بندی پر تیار نہیں ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہیئں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے امریکہ آفتاب کھوکھر نے کی۔
عمران خان نے کہا کہ‘‘چین کے ساتھ ہماری دوستی اور شراکت داری مضبوط اور ہر حالت میں قائم رہنے والی ہے اس کے لیے ہر چیلنج سے نمٹنے کے تیار ہیں۔ ’’
ایران کے صدر حسن روحانی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان ایسے وقت میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغان تنازع کے تمام فریق امن کو موقع دے کر مذاکرات جاری رکھیں اور لڑائی سے گریز کریں۔
چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے لیے چین کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی معاونت مختلف نوعیت کی ہے اور ان منصوبوں کا پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔
پاکستان نے گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کی تعزیراتی کمیٹی اور دہشت گردی کے لئے مالی وسائل کی فراہمی کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کی تھی۔
کئی ملک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ان خدشات کا اظہار کر چکے ہیں کہ چین سے قرضہ لینے والوں ملکوں کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے خصوصی زلمے خلیل زاد کی قیادت میں افغان امن عمل کی امریکی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
چینی قرضوں کے پاکستانی معیشت پربوجھ سے متعلق سوال پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے جاری منصوبوں کی کل لاگت کا صرف 20 فیصد قرضے کی شکل میں ہے۔ جبکہ دیگر منصوبے سرمایہ کاری اور امداد کے ذریعے مکمل کیے جائیں گے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی پیش رفت سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی قرارداد پر درخواست کے باوجود اقوامِ متحدہ میں چین کے سفیر نے کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کے پاکستان مشن کے نئے سربراہ ایک ایسے وقت پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب پاکستان نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے لئے رجوع کر رکھا ہے۔
مزید لوڈ کریں