پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بین الاقوامی ہوئی اڈے کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد کے تعاون کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ پاک، افغان غیر سرکاری مذاکرات کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل میں پیش رفت نہ ہونے کا ذمے دار پاکستان کو ٹھیرانا کسی صورت بھی سود مند نہیں ہو گا۔
امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان میں اپنے فوجی اثاثے رکھنے کے لیے سہولت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
انفارمیشن کمیشن نے گزشتہ پانچ برس کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو حکومت یا سرکاری ادارے کی طرف سےالاٹ ہونے والے پلاٹوں کی تفصیل بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
سہ فریقی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں افغانستان میں جامع جنگ بندی کے جلد اعلان اور تشدد کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بن سکے گا۔
پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے ملک میں پولیو کیسز میں بھی نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب بھی دو فی صد بچوں کے والدین پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری ہیں۔
پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد آصف بیگ نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ برس مئی کے اواخر تک پولیو وائرس کے 50 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ رواں برس اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان عملی طور پر شیشے گھر میں رہتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ کی واحد جمہوریت کو انسانی حقوق کی تبلیغ کر رہا ہے۔ جو ان کے بقول منافقت کی واضح مثال ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکر پاکستان کے وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کے تین روزہ دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ سفارتی عہدے داروں سے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ خارجہ قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے ہمارا کردار ایک سہولت کار کا ہو گا۔ لیکن افغانستان میں امن و مصالحت کے لیے سب سے زیادہ ذمے داری افغان دھڑوں پر عائد ہوتی ہے۔
وفاقی کابینہ نے جبری گمشدگی کو مجرمانہ فعل قرار دینے کا بل منظور کر لیا ہے جو پارلیمان سے منظور ہونے کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب ایف سی اہل کار باڑ لگانے بارڈر کے قریب جا رہے تھے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی طرف سے 2020ء میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتِ حال سے متعلق پیر کو ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے سے پاکستان کو اپنی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی میں سہولت کے علاوہ کئی ٹیکسز میں بھی چھوٹ حاصل ہے۔ پاکستان کو یہ درجہ 2013 میں ملا تھا۔
افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع جنرل یاسین ضیا کا قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب اور دیگر افغان حکام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی افواج بارام ایئر فیلڈ جائیں گی جس کے بعد وہ اپنی آخری منزل کی طرف روانہ ہو جائیں گی۔
پاکستان میں عوامی اور سیاسی حلقوں نے اس واقعے کو پاکستان کی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا جب کہ سول اور عسکری قیادت کو بھی اس معاملے پر کئی سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتِ حال کے پیشِ نظر پڑوسی ملک کے ساتھ آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد ہے جس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔
پاکستان اور ایران کے تعلقات کے حوالے سے اکثر یہ سوال اُٹھایا جاتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی قدریں مشترک ہونے کے باوجود تعلقات میں اُتار چڑھاؤ کیوں رہتا ہے اور کیا دونوں ممالک کے تعلقات خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کے تابع ہیں؟َ
تجزیہ کار شمشاد احمد خان نے بتایا کہ اگر ایک ہی وقت میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں تو ایسا کسی طے شدہ پروگرام کےتحت ہی ممکن ہے۔ لیکن بعض اوقات سفارتی مصلحتوں کے تحت معاملات کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔
پاکستان میں صحتِ عامہ اور اقتصادی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں معمولات زندگی کو پوری طرح بحال کرنے اور اقتصادی و معاشی پہیے کو رواں رکھنے کے لیے احتتاطی اقدامات کے ساتھ ساتھ ملک میں ویکسین کی مہم کو تیز کرنا ضروری ہے۔
مزید لوڈ کریں