جنیوا میں صحافیوں سے بریفنگ کے دوران ڈبلیو ایم او کی ترجمان کلئیر نؤلی نے کہا کہ حفاظتی انتظامات آگ سے ہوئے والے نقصانات کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور آبادی کے انخلا کے منصوبے انسانی جانیں بچانے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔
سال 2024 سے متعلق موسمیات کے عالمی ادارے کی رپورٹ یہ نشاندہی کرتی ہے کہ جنوری اور ستمبر کے درمیان دنیا کا اوسط درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں 1.54 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ اور یہ اضافہ 2016 میں آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام کے پیرس معاہدے میں طے کردہ سطح کے مقابلے میں بھی زیادہ تھا۔