امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے کی راہ تلاش کرنی چاہیئے اور امریکہ بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائیوں اور اُن میں ہونے والی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنا ہو گی اور اُن کے بقول پاکستان نے ایسا کرنے کا واضح عندیہ دیا ہے۔
بری فوج کی قیادت سنھبالنے کے بعد جنرل راحیل شریف نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان اور اُن کے اتحادی گروہوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ امریکی خفیہ ادارے سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی "سی آئی اے" کی طرف سے مشتبہ دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران روا رکھے جانے والے تشدد پر مبنی سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں ڈیفنس فار ہیومن رائٹس کی روح رواں آمنہ مسعود جنجوعہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ان کی تنظیم حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ لاپتا افراد کو بازیاب کروایا جائے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطحی رابطے بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پاکستان کا دورہ کیا اور اُنھوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی تھی.
پاکستان ’نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام‘ کے سربراہ ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں تقریباً نوے ہزار افراد ایسے ہیں جو ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں اور اُن میں سے صرف 10 ہزار افراد کے بارے میں سرکاری سطح پر معلومات موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اتوار کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی احتجاجی تحریک میں اب ملک کے مختلف شہروں کو باری باری بند کریں گے اور 16 دسمبر کو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوں تو نئی، پرانی اور منفرد گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں لیکن "ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان" نے اس شہر میں تین درجن سے زائد تاریخی گاڑیوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کر کے شائقین کے ذوق کی تسکین کے لیے ایک اچھوتا موقع فراہم کیا۔
شہری ہوا بازی کے محکمے ’سول ایوی ایشن اتھارٹی‘ کے سربراہ ائیر مارشل (ریٹائرڈ) محمد یوسف نے وائس آف امریکہ سے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ حکومت پاکستان نے ایبولا کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے نہایت سنجیدگی سے کوششیں کی ہیں۔
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) میں بدھ کو طالب علموں سے خطاب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے امریکہ، افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کے ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ایک مسیحی جوڑے کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر ہلاک کیے جانے کے خلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی اور مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پاکستان کی وزیر مملکت برائے قومی صحت سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت فوج کی مدد سے انسداد پولیو کے خلاف مہم میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں علمائے دین بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
حکومت مخالف جماعت عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کی طرف سے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد بدھ کو لوگوں کی واپسی کا سفر جاری رہا جب کہ منگل کی شب طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس احتجاج کا مقصد حاصل ہو گیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل سے وابستہ آنجہانی صحافی ڈینئیل پرل کی یاد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان لوک موسیقی سوسائٹی نے ڈینئیل پرل عالمی یوم موسیقی کے موقع پر ’’موسیقی کے ذریعے امن کی روایت‘‘ نامی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی۔
اسلام آباد میں ملک کے مختلف شہروں خاص طور پر صوبہ خیبر پختونخواہ سے آئے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور انتخابی اصلاحات کے لیے نکلے ہیں۔
انھوں نے حکومت مخالف احتجاج کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔
وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے اُمور خارجہ طارق فاطمی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے۔ ’’ہم کسی قسم کی مداخلت نا خود کر رہے ہیں، نا کرنا چاہتے ہیں اور نا چاہتے ہیں کہ کوئی اور ملک افغانستان میں مداخلت کرے۔‘‘
پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوں گے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستانی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں