قرآن کی ابتدائی تعلیم کی رحمت و برکت، سکول کے انتہائی مہربان اساتذہ کی ہمیں ایک مقرّر بنانے کے لئے محنت اور بچوں کے ریڈیو پروگراموں کی مفید تربیت نے ہمیں اُس منزل پر پہنچا دیا، جس کا خواب نہ ہم نے دیکھا تھا اور نہ ہی ہمارے والد صاحب کو علم تھا
لیکن، لوگوں نے نہ صرف اُس کومل صورت کو یاد رکھا ہے، بلکہ انکے دھیمے لہجے، انکے پروقار انداز اور دل میں اتر جانے والے شعروں کو بھلایا نہیں ہے۔ اور ان کے کہے لفظ، آج بھی، انکے ہونے کی گواہی دے رہے ہیں
سامنے خانہء کعبہ کا خوبصورت اور تقدس آمیز منظر تھا اور بھینی بھینی خوشبودار اور دلآویز ہوا تھی ،شاید جنت کی ہوائیں بھی ایسی ہی دلفریب ہونگی ۔ اور کون خوش نصیب ہونگے جو اس کا مزہ لیں گے۔اللہ سب کو نصیب کرے
مجھ جیسے نو آموز کے لئے دلیپ کمار ایک استاد، بلکہ ایک درسگاہ ہیں۔ اُن کی باوقار اور دل آویز شخصیت، دھیمے لہجے میں بولنا، فن کی بلندیوں اور تمام تر شہرت اور عزت کے باوجود، انتہائی انکساری۔ اِن سب باتوں نے مجھے اُن کا گرویدہ بنائے رکھا ہے
دلیپ صاحب شاہ رخ کے تیسرے بچے کی مبارکباد دینے، عید کے روز ان کے گھر پہنچے، جو ایک نوّے سالہ عظیم اداکار کا وقت کے مقبول فنکار کے لئے شفقت کا بھرپور اظہار اور اسکی خوشی میں شرکت تھی
اپنی تقریر سے قبل صدر نے ایک پاکستانی نژاد خاتون کو تقریر کے لیے ڈائس پربلایا جو پارٹی کی عہدے دار تک نہیں ہیں