ٹرمپ کے دستخط کردہ آرڈرز کو ان کے آفیشلز "کامن-سینس امیگریشن پالیسیز" قرار دے رہے ہیں۔ ان احکامات میں امریکہ کی جنوبی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی کا نفاذ، مسلح افواج کی تعیناتی، سرحدی دیوار کی تعمیر، اسائلم کا خاتمہ اور امریکہ میں پیدا ہونے والے کچھ بچوں کی پیدائشی شہریت کا خاتمہ اور دیگر شامل ہیں۔