میجر جنرل آصف غفور نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ ’’پاکستان پیسوں کی خاطر نہیں، بلکہ امن کے لیے لڑ رہا ہے‘‘
وزیر اعظم عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ طویل مدت سے افغان مہاجرین کی میزبانی کے فرائض کی انجام دہی سے پاکستانی معیشت پر بوجھ بڑھا ہے اور موجودہ صورت حال میں اس کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے یہ انتباہ ایسے وقت جاری کیا ہے جب امریکہ اور پاکستان باہمی تعلقات میں حائل بداعتمادی کے معاملے میں بہتری لانے کے لیے نئے سرے سے سفارتی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ہمسایہ افغانستان میں امن کو فروغ دینے کے لیے ’’مشترک بنیاد‘‘ تلاش کی جائے
گزشتہ ہفتے پاکستانی فورسز نے مبینہ طور پر افغان صوبے کنڑ کے علاقے میں کئی روز تک سیکڑوں گولے داغے تھے جس سے افغان حکام کے بقول بہت سے افغان دیہاتی شدید سرد موسم میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ بم باری کے نتیجے میں ہیلمند میں طالبان کی منشیات کی پیداوار سے وابستہ تنصیبات کو تباہ کیا گیا، جو افغانستان کے جنوبی صوبے کا علاقہ ہے جہاں وسیع رقبے پر پوست کی فصل کاشت کی جاتی ہے، تاکہ باغی گروپ کو آمدن کے اہم ذریعے محروم کیا جا سکے
امریکہ میں قائم ’فریڈم ہاؤس‘ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ، ’فریڈم آن دی نیٹ‘ میں 65 ملکوں میں انٹرنیٹ کی آزادی کا جائزہ لیا گیا ہے؛ جو عدد دنیا میں آن لائن صارفین کا 87 فی صد ہے